21 جولائی، 2024، 9:50 PM

تل ابیب کو جلد ناامن بنادیں گے، عبدالملک الحوثی کا انتباہ

تل ابیب کو جلد ناامن بنادیں گے، عبدالملک الحوثی کا انتباہ

انصاراللہ کے سربراہ نے الحدیدہ پر صہیونی فضائیہ کی بمباری کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو جلد سخت جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے یمنی معیشت پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ہفتے کو ساحلی شہر الحدیدہ پر حملے کے بعد الحوثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ یمن کی جانب سے غزہ کی حمایت میں کاروائیوں کے روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ اسرائیل الحدیدہ پر ہونے والے حملے کو بڑی کامیابی کے طور پر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے غزہ میں صہیونی جارحیت جاری رہی تو یمن صہیونی حکومت کے خلاف آپریشن کا نیا مرحلہ شروع کرے گا۔ تل ابیب پر یمنی ڈرون حملے صہیونی نفسیاتی طور پر مفلوج ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تل ابیب پر حملے میں استعمال ہونے والا ڈرون یمنی ماہرین نے بنایا تھا اور ملکی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے۔ یمن غزہ کی حمایت سے ہرگز عقب نشینی نہیں کرے گا۔ یمن اسرائیل سے ڈیل کرنے کے بجائے اس کا مقابلہ کرے گا۔

الحوثی نے کہا کہ صہیونیوں کو خوف میں مبتلا ہونا چاہئے کیونکہ نتن یاہو نے جھوٹے بیانات کے سہارے ان کی تباہی کا سامان فراہم کیا ہے۔ یمن پر حملے سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔ ہم غزہ کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ہفتے کے دن یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں تیل کے کنوؤں کو نشانہ بنایا تھا۔

News ID 1925547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha